صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی جس کے بعد یہ قانون بن گیا۔ اعلامیے کے مطابق ترمیمی ایکٹ اسمگلنگ اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف اقدامات کو مضبوط کرتا ہے اور پیٹرولیم شعبے میں شفافیت اور جدید ریگولیشن کو فروغ دے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں اور جرمانے بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔ قانون کے نفاذ سے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سرکاری اقدامات مزید مؤثر ہوں گے۔






