شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 69 رنز، حسن نواز نے 56 اور محمد نواز نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ یو اے ای کے صغیر خان اور جنید صدیقی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز تک محدود رہی۔ آصف خان نے 77 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، محمد وسیم نے 33 اور پراشار نے 15 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 اور محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی یہ فتح تین ملکی سیریز میں ٹیم کی مضبوط فارم کو ظاہر کرتی ہے۔






