مخصوص ٹولہ گندی سیاست کر رہا ہے،عظمی بخاری

0
172

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کے بجائے گندی سیاست کر رہا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے شہریوں کو تمام امدادی سرگرمیاں فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 7 لاکھ 60 ہزار سیلاب متاثرین کو بروقت ریسکیو کرنا کوئی معمولی کام نہیں، اور متاثرہ شہریوں کے ساتھ ان کے مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا رہے ہیں۔ کلینک آن ویلز نے بروقت طبی امداد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی ہدایات پر تمام اضلاع کے کمشنر اور ڈی سی متاثرہ افراد کو خیمے، چارپائیاں اور کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے، اور مخصوص ٹولہ قوم کے متحد ہونے کے موقع پر اپنی گندی سیاست شروع کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا