افغانستان میں 6 شدت کا خوفناک زلزلہ، اموات 1100 سے تجاوز کرگئیں

0
150

کابل: افغانستان میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی۔ افغان ہلال احمر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے 1124 افراد جاں بحق اور 3251 زخمی ہو گئے، جبکہ 8 ہزار سے زائد گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ تباہی صوبہ کنڑ میں ہوئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، مرکز ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔

مزید یہ کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، جبکہ تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کے مزید جھٹکے بھی محسوس کیے گئے جن کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا