پی ٹی آئی کے مزید 28 ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

0
152

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 28 اراکین قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد مستعفی اراکین کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کرا دیے ہیں۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے 6 اراکین نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثناء اللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیاء الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا