پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریسکیو اور انخلا کامیابی سے مکمل،مریم نواز

0
130

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا، جس سے بروقت انتظامات کی بدولت ہزاروں جانیں محفوظ رہیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو سیلاب کی غیرمعمولی صورتحال میں متحرک رہنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کو مزید مستعد رہنے، سیلاب زدہ علاقوں کے ہیلتھ کیمپ میں ادویات کی فراہمی، اور خواتین کے لیے سینٹری کٹ مہیا کرنے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ کلینک کی خدمات کو بہتر بنانے، ریلیف کیمپوں میں سہولیات بڑھانے اور پی ڈی ایم اے کو ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان فوری فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب سے پہلے بروقت انخلا کی بدولت ڈھائی لاکھ لوگ محفوظ رہے اور 9 لاکھ سے زائد متاثرین کو ریسکیو کر لیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ سیلاب متاثرین کے لیے کھانے پینے اور دیگر سہولیات میں کوئی کوتاہی نہ ہو اور تمام ادارے ہمہ وقت تیار رہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا