اسرائیل کی غزہ میں بڑے فوجی آپریشن کی تیاری

0
132

تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کہا ہے کہ حماس کی مکمل شکست کے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی اور اس کے لیے غزہ پر بڑے فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ نخشونیم بیس پر فوجی اہلکاروں سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ برّی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج ایسے علاقوں میں داخل ہو رہی ہے جہاں پہلے کبھی نہیں پہنچی، اور دشمن کے ہر سطح کے کارکنان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر زمیر نے ریزروسٹ فوجیوں کو تشدد پر اکساتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیلی فوج کے عربی ترجمان اویخائے ادرعی نے غزہ کے شہریوں کو شمالی علاقوں سے جنوبی ساحلی علاقے المَواسی منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق دس لاکھ آبادی میں سے صرف دس ہزار شہری ہی منتقل ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا