پاکستان کے لیے عالمی بینک کا نیا قرض پیکیج

0
140

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک رواں مالی سال پاکستان کو مختلف شعبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض دے گا۔ یہ فنڈنگ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ موجودہ وقت میں بینک کی مدد سے ملک میں 57 منصوبے جاری ہیں جن کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے، جن میں زراعت، پانی، توانائی، فنانس اور ریونیو سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ 7 سال میں عالمی بینک نے پاکستان کو 11.84 ارب ڈالر فراہم کیے، جن میں سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کے لیے دیے گئے۔ رواں مالی سال میں قرض کی رقم ایک ارب 80 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب ڈالر سے زائد ہو گی، جس سے مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومین کیپیٹل، سوشل سروسز اور گورننس کے منصوبوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا