آئینی حق ٹویٹرپر نہیں ملتا، ثبوت لے کر عدالت جائیں، مریم اورنگزیب کا عمران خان کو جواب

0
137

اسلام آباد(روزنامہ طلوع)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئینی حق ٹویٹر ، ریلی، جلسوں پہ نہیں ملتا، ثبوت لے کر عدالت، تھانے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حق صرف آئین اور قانون کے تحت ہیں، ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتا ہے جس کا تقاضا ہے کہ تھانے اور عدالت جائے، ثبوت دے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 35 پنکچر، 10 ارب، سائفر، امریکی سازش جیسے الزام تم نے لگائے اور ثبوت کوئی نہیں، عدالت میں کیوں نہیں جاتے اگر ثبوت ہیں؟۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جھوٹے الزام لگانا، الزام تراشی کرنا، بہتان بازی کرنا کسی کا نہ قانونی حق ہے اور نہ آئینی حق ہے؟۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا