خیبرپختونخوا: کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

0
130

کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے احمد خان کلے میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پاڑہ چمکنی سے صدہ جانے والی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، اور جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے اور ان کی تلاش جاری ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 6 مسافر شہید ہوئے ہیں، اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اب تک 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری علاقے میں گھر گھر تلاشی لے رہی ہے، دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، اور علاقائی امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا