صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 112 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی

0
172

لاہور: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 24 ویں اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 112 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی، ممبران اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے 9 ارب 84 کروڑ روپے، کالجز میں آئی ٹی لیبز کے قیام کے لیے 5 ارب 79 کروڑ روپے اور پنجاب وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ہیبیٹل رینوویشن پروگرام کے لیے 3 ارب 92 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

ٹیریٹری کیئر ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے 3 ارب 82 کروڑ روپے، پنجاب کے مختلف بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سینٹر اور MCH کی تعمیر و مرمت کے لیے 32 ارب 47 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

مزید برآں، چیف منسٹر صاف پانی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لیے 46 ارب روپے، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے 2 ارب 17 کروڑ روپے اور کالا شاہ کاکو میں جوڈیشل اکیڈمی لاہور (فیز ٹو) کے لیے 5 ارب 63 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا