شوگر ملز میں شیئر ہولڈرز کا ڈیٹا جمع

0
216

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی ذیلی کمیٹی کی سفارش پر شوگر ملز میں شیئر ہولڈرز کا ڈیٹا جمع کروایا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان میں مختلف سیاسی اور معروف شخصیات شوگر ملز میں شیئرز کی ملکیت رکھتی ہیں، جن میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف، سالک حسین، مونس الٰہی، ذکا اشرف، شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، میاں عامر محمود اور خواجہ عبد الغنی مجید شامل ہیں۔

SECP کی دستاویزات کے مطابق العربیہ شوگر ملز میں حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر شیئر ہولڈرز ہیں۔ رمضان شوگر ملز میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف اور نصرت شہباز شیئرز ہولڈرز ہیں۔ پنجاب شوگر ملز میں شجاعت حسین اور سالک حسین کے علاوہ دیگر شیئرز ہولڈرز شامل ہیں، جبکہ آر وائی کے ملز میں مونس الٰہی اور مخدوم عمر شہریار کے شیئرز شامل ہیں۔

ٹینڈو اللہ یار شوگر ملز میں خواجہ عبد الغنی مجید 100 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ اشرف شوگر ملز میں ذکا اشرف اور دیگر، رحیم یار خان شوگر انڈسٹری میں میاں عامر محمود اور دیگر، اور مدینہ شوگر ملز میں محمد رشید اور محمد مجتبٰی سمیت دیگر شیئرز ہولڈرز ہیں۔

فاطمہ شوگر ملز میں عباس مختار، فیصل مختار اور فواد مختار کے شیئرز شامل ہیں۔ اتحاد شوگر ملز میں مخدوم ہاشم جوان بخت، مخدوم عمر شہریار، بلوچ شوگر ملز میں دوست علی مزاری اور طارق علی مزاری، چوہدری شوگر ملز میں عبد العزیز عباس شریف، عبد اللہ یوسف شریف اور شریف ٹرسٹ جبکہ چیمہ شوگر ملز میں چوہدری انور علی، سردار محمد عارف نکئی اور محمد شفیع کے شیئرز شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا