رحیم یار خان: موٹروے ایم-5 پر بھونگ شریف کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات کے دوران ڈاکو گاڑیوں کو روک کر مسافروں پرفائرنگ کرتے رہے اور کچھ افراد کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے، جبکہ چند مسافروں کو چھوڑ دیا گیا۔
ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ڈاکو اس کے بھائی اور بیٹے کو اغوا کر کے لے گئے جبکہ اسے موقع پر ہی چھوڑ دیا گیا۔
پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملتان-سکھر موٹروے ایم-5 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے اور سفر مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ موٹروے پر پولیس اور رینجرز کی گشت جاری ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کے لیے مسافر ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔






