ای سی ایل کیس: شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہین عدالت سے درخواستیں خارج

0
115

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سفری پابندی کی فہرست سے نام نہ نکالنے پر دائر کی گئی تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہینِ عدالت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، تاہم دو مرتبہ کیس کال ہونے کے باوجود درخواست گزاروں کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔

یاد رہے کہ شبلی فراز اور کنول شوذب نے اپنے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے پر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا