جسٹس منصور نے چیف جسٹس سے 6 سوالات کے جوابات مانگ لئے

0
218

اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو سات صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے جس میں 26ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ نہ بنانے سمیت چھ اہم سوالات کے جوابات طلب کیے ہیں۔ ان سوالات میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس نہ بلانے، سپریم کورٹ رولز کی منظوری فل کورٹ کے بجائے سرکولیشن سے کرنے، اختلافی نوٹ جاری کرنے کی پالیسی میں انفرادی مشاورت، ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر، فل کورٹ نہ بنانے اور ججز کی خودمختاری نہ دینے کے امور شامل ہیں۔

جسٹس منصور نے خط میں کہا کہ انہوں نے متعدد خطوط لکھے لیکن تحریری یا زبانی جواب نہیں ملا، اور امید ظاہر کی کہ 8 ستمبر کو جوڈیشل کانفرنس میں عوامی سطح پر ان سوالات کے جواب دیے جائیں گے تاکہ شفافیت اور اعتماد قائم ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یک طرفہ طور پر بینچز تشکیل دینے، روسٹر جاری کرنے اور مقدمات کو سینئر ججز کے بجائے جونئیر ججز کے سامنے رکھنے سے عدالتی نظام پر اثر پڑ رہا ہے اور وہ ایک ذمہ دار کے طور پر یہ خدشات بیان کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا