چین کے ہاتھوں بھارت اور روس کو کھو دیا،ٹرمپ

0
147

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور روس اس ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد گویا چین کی طرف چلے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تینوں ممالک کے رہنماؤں کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے بھارت اور روس کو چین کے سب سے گہرے اور تاریک دائرے میں کھو دیا ہے اور امید ہے کہ وہ ایک ساتھ طویل اور خوشحال مستقبل گزاریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بھارتی وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا، چینی وزارتِ خارجہ نے فوری ردعمل نہیں دیا، جبکہ کریملن کے نمائندے بھی دستیاب نہیں تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا