معروف گلوکارہ ریچھ کے حملے میں زخمی

0
153

اسکردو میں معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق ریچھ نے ان پر جھپٹ کر دونوں بازوؤں پر پنجے مارے، جس سے وہ زخمی ہوئیں۔ انہیں فوری طور پر ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

معالجین کے مطابق ان کے بازو متاثر ہوئے مگر جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں۔ علاج کے بعد ان کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی اور اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق واقعہ پارک میں کیمپنگ کے دوران پیش آیا، جہاں ریچھ عام طور پر گھومتے پھرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا