پاکستان ایئر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے، بلاول بھٹو

0
210

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم فضائیہ کے موقع پر کہا کہ پاکستان ایئر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 7 ستمبر پاکستان کی جرأت، قربانی اور ایئر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کا دن ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں پاکستان ایئر فورس کی شاندار کامیابی کو سراہا اور کہا کہ شاہینوں نے دشمن کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، جسے ہمیشہ ’6.0 فتح‘ کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کے لیے بلند ترین مقام دینے کا بھی اعادہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاک فضائیہ کی اصل طاقت اس کے شاہینوں کے ناقابلِ شکست حوصلے میں ہے، نہ کہ صرف طیاروں یا ہتھیاروں میں۔ انہوں نے دعا کی کہ پاکستان کے شاہین ہمیشہ بلند پرواز رہیں اور مادر وطن کا ایمان، عزت اور عزم کے ساتھ دفاع کرتے رہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا