اسلام آباد(طلوع نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔
میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پیشی کے موقع پر عدالت کے ارد گر سخت سکیورٹی رہی ،سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار موجود رہے ۔
تاہم کمرہ عدالت میں ایک وکیل نے کھڑے ہو کر عمران خان کا نعرہ لگا دیا جس پر سماعت میں وقفہ کردیا گیا اور نماز جمعہ کے بعد سماعت ہوگی۔






