دریائے چناب میں سیلابی صورت حال کے باعث متعدد سیکشنز پر ٹریک متاثر ہونے سے ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے اور شیڈول میں مزید تبدیلی کا امکان ہے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق ملتان، میانوالی اور راولپنڈی سیکشن پر ٹریک متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے ٹرین آپریشن بند ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تھل ایکسپریس (129 اپ اور 130 ڈاؤن) اور مہر ایکسپریس (127 اپ اور 128 ڈاؤن) کی سروسیں تا حکم ثانی معطل کردی گئی ہیں۔
ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ سفر سے قبل ٹرین کی تازہ صورت حال معلوم کریں کیونکہ سیلابی ریلے نے ٹریک کو نقصان پہنچایا ہے اور آپریشن متاثر ہے۔
متاثرہ سیکشن پر مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹرینیں بند رہیں گی، جبکہ مسافروں کو متبادل ٹرینوں یا راستوں سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن بھی فعال کر دی ہے۔






