عمران نیازی کی پشت پناہی کرکے ملکی ساکھ کو داؤ پر لگایا جارہا ہے ،شیری رحمان

0
151

اسلام آباد(طلوع نیوز)وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہےکہ عمران نیازی کی پشت پناہی کی جارہی ہے، شرپسندوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش کی ،ملک کی ساکھ کو داؤ پرلگایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انتشار نے ملک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش کی، ملک کی ساکھ کو داؤ پر لگایا گیا ہے۔آپکو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے لیکن آپ مجرم نہیں ہیں آپ کی تفتیش نہیں ہو رہی،یہ کمرہ عدالت تو نہیں لیکن ہم اپنا موقف ادا کر رہے ہیں،حالات عجیب وغریب ہے۔

انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا سب جو نشانے پر لگا ہوا ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حاضر سروس افسر کو نشانے پر رکھا ہےتشدد کی جو سیاست کر رہے ہیں اسکا کیا مقصد ہے،ان کے قول و فعل سے نظر آ رہا ہے کہ وہ ریاست اور قانون سے اپنے آپکو بالا سمجھتے ہیں،انکے پیغام جو آرہے ہیں کہ میں ہوں تو پاکستان ہے میں نہیں تو پاکستان نہیں،یہ خطرناک پیغام ہے،مریم نواز والد کو ملنے گئیں تو ان کو گرفتار کرلیا گیا، منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جتھوں کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا