کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے شہری مسائل اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی ہدایت دی۔
مرکز بہادرآباد میں اجلاس میں قانونی اقدامات پر مشاورت مکمل کی گئی، جس میں لیگل ایڈ، گریجویٹ فورم، مرکزی ذمہ داران اور منتخب نمائندوں نے حصہ لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد شہری تنظیموں اور اہم شخصیات کو اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔





