پی آئی اے میں 21 کروڑ کی مالی بے ضابطگی کی نشاندہی

0
165

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں قومی ایئرلائن میں 21 کروڑ روپے کی بے ضابطگی سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق لندن اسٹیشن پر پروازیں بند ہونے کے باوجود 5 سال تک 35 ملازمین تعینات رہے، جس سے قومی خزانے کو صرف تنخواہوں کی مد میں 21 کروڑ روپے سے زائد نقصان ہوا۔ اس دوران لندن اسٹیشن پر کوئی پرواز یا عملی سرگرمی نہیں ہوئی۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاملے کی نشاندہی ستمبر 2024 میں کی گئی مگر قومی ایئرلائن انتظامیہ نے جواب نہیں دیا اور نہ ہی ڈی اے سی میٹنگ طلب کی۔ رپورٹ میں فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کی سفارش کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا