لاہور(طلوع نیوز) نگران پنجاب حکومت نے حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال اور 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب میں شرپسند کیخلاف مقدمات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی جبکہ دہشت گردی واقعات کے ذمہ داروں کی شناخت کیلئے تمام سکیورٹی اداروں کے اشتراک پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں ملزمان،سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کیلئے مؤثر میکنزم وضع کرنے کی ہدایت گئی۔ نگران وزیراعلٰی پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شر پسند عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کو پیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔






