شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کی رہائی کا حکم

0
432

اسلام آباد(طلوع نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت شریں مزاری کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا،

عدالت نے ڈسڑکٹ مجسٹریٹ کا حکم کا کالعدم قرار دیا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا،عدالت نے قرار دیا کہ جو ریکارڈ پیش کیا گیا،اس میں تو کچھ بھی نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا،پولیس نے شیریں مزاری کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔شیریں مزاری کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا تھا۔ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا کہ شیریں مزاری گھر میں موجود تھیں،پولیس نے گھر کا محاصرہ کیا،50 پولیس افسران اور اہلکاروں نے گھر کا دروازہ توڑا۔

یاد رہے کہ پولیس اسلام آباد اور لاہور سے پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنماوں کو گرفتار کر چکی ہے جن میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،جنرل سیکریٹری اسد عمر،فواد چوہدری،اعجاز چوہدری، علی محمد خان،ملیکہ بخاری اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا