نیب راولپنڈی نے عمران خان کوکل طلب کرلیا

0
140

راولپنڈی(طلوع نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کیس میں نیب راولپنڈی نے کل جمعرات کو حاضری کے سمن جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے نام جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جمعرات کی صبح 10 بجے نیب انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوں۔عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں۔ جن میں سے اہم سوالات یہ ہیں کہ رقم ملزمان کو دلوا کر مالی فائدے حاصل کئے گئے۔

عمران خان نے رقم واپس دے کر 458 کنال اراضی اور 28 کروڑ روپے حاصل کئے۔ رقم واپس کر کے عمران خان، بشریٰ بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 2 مارچ کے کال اپ نوٹس میں پیش ہوئے نہ کوئی جواب دیا، عمران خان جان بوجھ کر نیب انکوائری سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا