پی ٹی آئی کےنظربند 22 افراد کورہا کرنے کا حکم،مقدمات کی تفصیلات طلب

0
131

لاہور(طلوع نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 افراد کی نظر بندی کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پی ٹی آئی کے 22 افراد کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار شاہین اعجاز اور حفیظ الرحمان کی جانب سے ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ایس ایس پی لیگل، سپرنٹنڈینٹ جیل اور ڈی سی لاہور بھی عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کے پاس نظر بندی کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں، نظر بند کے لیے خاطر خواہ مواد موجود نہیں ہے، غیر قانونی نظر بندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے صرف پولیس رپورٹ پر 22 لوگوں کو جیل میں بند کر دیا، نظر بندی کے لیے شواہد ہونا ضروری ہیں، یہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کا حکم معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے 22 افراد کے مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا