پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم سنگِ میل،خواجہ آصف

0
132

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ “دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں”۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ “رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد”۔

اس دفاعی معاہدے کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر گئے تھے، جہاں سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی خودمختاری اور سالمیت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں ایک اسٹریٹیجک پارٹنر بن گیا ہے۔ اس معاہدے کی تیاری اور تکمیل میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار نمایاں رہا۔

یہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے کئی دہائیوں پر محیط فوجی تعاون، مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعلقات کو باقاعدہ اسٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرتا ہے۔ اس سے نہ صرف خطے میں امن اور عالمی سلامتی کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی، سفارتی اور عسکری شعبوں میں بھی وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا