برطانوی پارلیمنٹ کے 2ارکان کو اسرائیل میں داخلے سے روکدیا گیا

0
136

لندن: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائمن اوفر اور پیٹر پرنسلے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طبی اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے جا رہے تھے، تاہم اسرائیلی حکام نے انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

اس فیصلے پر لیبر پارٹی کے اراکین نے اسرائیلی رویے کو افسوسناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ یہ سلوک درست نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فارن آفس منسٹر ہمیش فالکنر اور دیگر حکام نے اسرائیلی حکام سے فوری رابطے کیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا