اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تازہ تعداد جاری کر دی ہے۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589، سندھ میں 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201، اور خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 23 لاکھ 321 ہو گئی ہے۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84، جبکہ اسلام آباد میں 12 لاکھ 11 ہزار 879 ہو گئی ہے۔





