اسلام آباد: وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کی کثرت لمحہ فکریہ ہے اور اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہمارے دین اسلام میں تنازعات کے تصفیے اور باہمی صلح پر زور دیا گیا ہے، اسی روایت کو معاشرے میں فروغ دینا چاہیے تاکہ مسائل عدالتوں تک پہنچنے کے بجائے باہمی گفت و شنید سے حل ہوں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ مقدمات کی تعداد کم کرنے کے سلسلے میں لا اینڈ جسٹس کمیشن نے حکومت کو اہم رہنمائی فراہم کی ہے، جس پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔





