رشوت خور 2 امیگریشن اہلکار گرفتار

0
115

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہریوں کو بھاری رشوت کے عوض بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اور ایف آئی اے نے امیگریشن کے اے ایس آئی ندیم ارشد اور ہیڈ کانسٹیبل مجاہد علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان لیاقت نے سرپرائز چیکنگ کی، جس میں دونوں اہلکار دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان کے موبائل فونز سے بیرون ملک جانے والے مسافروں اور مختلف ایجنٹس سے رابطے اور غیر قانونی امیگریشن کے شواہد برآمد ہوئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان شہریوں کو فلپائن اور ازبکستان بھجوانے کے نام پر فی کس 50 ہزار روپے وصول کرتے اور مائیکروفنانس اکاؤنٹس کے ذریعے رقم ٹرانزیکٹ کرتے تھے، موبائل فونز سے ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی ملا۔

ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ کارروائی ایف آئی اے کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کی گئی، جس میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا