ویزا فری نظام چین کیساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کریگا،روس

0
105

بیجنگ، ماسکو: روس کے وزیر اقتصادی ترقی میکسیم ریشتنیکوف نے کہا ہے کہ چین کے شہریوں کے لیے ویزا فری نظام روس اور چین کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

چینی وزیر ثقافت و سیاحت سن ییلی سے ملاقات میں ریشتنیکوف نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے فیصلے کے تحت متقابل ویزا فری نظام پر کام جاری ہے، جس سے انسانی اور اقتصادی روابط پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ریشتنیکوف نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تبادلے بڑھ رہے ہیں، 2019 میں 42 لاکھ، 2024 میں 28 لاکھ اور 2025 کے پہلے چھ ماہ میں 14 لاکھ سیاح آئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ویزا کی مدت جولائی 2025 میں 30 دن کر دی گئی، جبکہ ویزا کی کل مدت 120 دن ہے، تاکہ سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا