گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 450 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

0
162

اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 450 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلوٹیلا میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن منڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی بھی شامل تھے۔

فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق 42 کشتیوں پر مشتمل قافلے کو اسرائیلی بحریہ نے تحویل میں لے لیا اور ان پر سوار افراد کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور لائیو نشریات بھی جام کر دیں۔ تازہ کارروائی میں اسرائیلی افواج نے کشتی “آلکاتالا” کو بھی قبضے میں لیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کشتیاں اشدود بندرگاہ منتقل کردی گئی ہیں جہاں سے کارکنوں کو یورپ واپس بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ تاہم فلوٹیلا کے مطابق ان کے قافلے میں شامل ایک کشتی “میرینیٹ” اب بھی منزل کی جانب رواں دواں ہے جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ایک کشتی “میکینو” غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے۔

عالمی دباؤ کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور انہوں نے اس فوجی کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے بحریہ کو شاباش دی۔

دوسری جانب اس حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ یورپ، برطانیہ، اٹلی، اسپین، فرانس، یونان، کولمبیا اور یمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ کئی شہروں میں ٹریفک معطل ہوگئی اور بعض مقامات پر توڑ پھوڑ بھی دیکھنے میں آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا