لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں ان کا فیکلٹی ممبران اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے انٹریکٹو سیشن میں طالبات سے گفتگو کی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، تعلقات عامہ، سکیورٹی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔
طالبات اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کنیئرڈ کالج کی ایک بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ بھی پیش کیا جس پر شرکا نے بھرپور داد دی۔






