ملک کو درپیش چیلنجز کا حل باہمی اتحاد میں ہے: مریم نواز

0
192

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا سامنا صرف اتحاد اور مشترکہ محنت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

نیشنل سکیورٹی وار کورس سے خطاب

لاہور میں نیشنل سکیورٹی وار کورس کے ملکی و غیر ملکی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مشترکہ کورس سے ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

مسلح افواج کی کامیابیوں پر فخر

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، ہمیں اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان نے عظیم کامیابیاں حاصل کیں۔

گڈ گورننس ہماری ترجیح

مریم نواز نے کہا کہ گڈ گورننس اور درست پالیسیاں عوامی مسائل کے حل کی ضامن ہیں۔ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم کردار

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کو ملکی تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا لیکن حکومت نے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔ سیلاب زدہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور متاثرین کو تین وقت کھانا اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

عوامی خدمت مشن قرار

انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت ان کا مشن ہے۔ پنجاب بھر میں ترقیاتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں جبکہ دیہات کو مثالی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

صحت اور ماحولیاتی اقدامات

مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں سموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ نوازشریف کینسر ہسپتال تکمیل کے قریب ہے اور عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا