9مئی کو شرپسندوں نے ملک دشمنوں کو جشن منانے کی وجوات فراہم کیں،شہبازشریف

0
175

اسلام آباد(طلوع نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم اپنے ہیروز، غازیوں اور شہدا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کےلئے یوم تکریم شہدا پاکستان منایا گیا، 9 مئی نے پاکستان کے محافظوں ،معماروں اور اسے کمزور کرنے والوں کے درمیان تقسیم کی لکیر کھینچ دی ہے

۔جمعرات کو وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم نے اپنے ہیروز، غازیوں اور شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل اظہار یکجہتی کے لیے یوم تکریم شہدا پاکستان انتہائی عقیدت کے ساتھ منا یا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ 9 مئی کے المناک واقعات کو محض ایک احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا جو پرتشدد ہو گئے۔ ان لوگوں کےارادے جنہوں نے ان واقعات کی منصوبہ بندی کی تھی وہ دراصل بہت ہی خطرناک تھے اور یہ شرمناک واقعات کی ایک واضح شکل تھی اور پوری قوم نے دیکھا کہ کس طرح بعض لوگوں کی اقتدار کی ہوس نے انہیں وہ کام کرنے پر مجبور کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنانے ، ان کی بے حرمتی کر کے اور ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہو کر شرپسندوں نے پاکستان کے نظریے اور تشخص پر حملے کئے اور ملک کے دشمنوں کو جشن منانے کی وجوہات فراہم کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔9 مئی کے المناک اور دل دہلا دینے والے واقعات باور کرا رہے ہیں کہ ہمیں ایسے تمام لوگوں کے لئے نشاندہی اور انہیں بے نقاب کرنا ہے جو پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کے محافظوں اور معماروں اور اسے کمزور کرنے والوں کے درمیان تقسیم کی لکیر کھینچ دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا کی عزت و تکریم کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پاکستان وجود عوام اور شہداکے درمیان روحانی رشتے سے جڑاہواہے۔ پاکستان کا قیام 20ویں صدی کا ایک معجزہ ہے اور اس کی عمارت شہداکے مقدس خون کی یقینی بنیادوں پر کھڑی ہے۔ ہم کبھی بھی ان کے احسان کابدلہ نہیں چکاسکیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے یوم تکریم شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید اپنی زندگی کو قوم کی خاطر قربان کر دیتا ہے، شہید قوم اور ملک کا محسن ہوتا ہے، ہمارا فرض ہے شہداء کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں شہداء کی یادگاروں اور مجسموں کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا، شہداء کی فیملیز نے ان واقعات کو انتہائی دکھ کے ساتھ محسوس کیا، ایسے واقعات میں ملوث افراد پاکستانی کہلوانے کے قابل نہیں، تمام ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا