نو منتخب میئر چاقو حملے میں زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

0
188

جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر پر منگل کے روز گھر کے باہر چاقو سے متعدد وار کیے گئے، جس کے بعد وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر پہنچیں۔ حملے کے فوری بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

پراسیکیوٹرز اور پولیس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تفتیش ہر پہلو سے جاری ہے اور حملے میں کسی قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ حکام کے مطابق آئرس اشٹالزر کے 15 اور 17 سالہ بیٹے اور بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

بلڈ اخبار کے مطابق تحقیقات کے دوران آئرس اشٹالزر کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ ان کی والدہ پر کئی افراد نے حملہ کیا۔ یہ واقعہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد پیش آیا، جس میں سیاسی مہم میں شدت اور تلخی نمایاں رہی تھی۔

آئرس اشٹالزر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن ہیں اور انتخابات میں کامیابی کے بعد نومبر میں میئر کے عہدے پر فائز ہونے والی تھیں۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا