پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 3 ملزم ہلاک،1 گرفتار

0
173

راولپنڈی: صدر واہ کے علاقے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ کے دوران شدید مقابلہ ہوا، جس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد آدم خان سمیت تین ملزمان ہلاک اور ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد آدم خان دہشت گردی سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث تھا جبکہ اس کا ساتھی حماد پاکستانی شہریت کے جعلی دستاویزات تیار کر چکا تھا۔ دیگر دو ہلاک شدہ ساتھیوں کی شناخت محمد اور مجاہد افغانی کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کی شناخت نور رحمت کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے گئے، زخمی اور نعشیں ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی اور چیکنگ سخت کر دی ہے۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا