اسرائیل ، حماس جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے

0
158

اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس میں فریقین ایک ابتدائی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق اسرائیلی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات “احتیاط مگر مثبت انداز” میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور پہلے مرحلے پر اتفاق بہت قریب ہے۔ فلسطینی ذریعے کے مطابق مذاکرات میں باقی ماندہ 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر متفق ہونے کے قریب ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور جلد ہی باضابطہ اعلان کی توقع ہے۔ اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق امریکی مداخلت بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ قطر اور مصر کی جانب سے زمینی حالات پر “مثبت اشارے” موصول ہوئے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ فریقین کے باضابطہ معاہدے کے بعد آج شام تک جنگ بندی کا اعلان ممکن ہے۔ ابتدائی معاہدے میں حماس کے غیر مسلح ہونے اور جنگ کے بعد غزہ کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق امور بعد کے مراحل میں زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ تمام فریقوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ مذاکرات جلد کسی نتیجے تک پہنچ سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا