آج کسی وقت غزہ جنگ بندی کا اعلان کیا جا سکتا ہے، ترک وزیر خارجہ

0
191

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاقِ رائے آج ممکن ہے، اور اگر ایسا ہو گیا تو شام تک غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حاقان فدان نے یہ بات شامی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ وہ اس وقت شام کے سرکاری دورے پر ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ مصر میں جاری امن مذاکرات میں فریقین نے فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غیر معمولی سنجیدگی اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کے انخلا کی حدود و شرائط، غزہ میں امداد کی فراہمی، اور ممکنہ جنگ بندی کے اصول و ضوابط پر بات کی گئی۔

حاقان فدان نے کہا کہ ان نکات پر “اب تک نمایاں پیش رفت” ہوئی ہے اور امید ہے کہ جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔

ادھر ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے تمام ذمہ داری صرف حماس پر نہیں ڈالی جا سکتی، اسرائیل کو بھی غزہ پر بمباری بند کرنی ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حماس نے مذاکرات میں مثبت رویہ اپنایا ہے، جسے وہ ایک اہم قدم سمجھتے ہیں، اور اس معاملے میں حماس اسرائیل سے آگے ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات آج تیسرے دن میں داخل ہو گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا