ویمنز ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے دی

0
163

وشاکھ پٹنم میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے 10ویں میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقہ نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 251 رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نادین ڈی کلرک نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان لورا وولوارڈٹ 70 اور چلو ٹریون 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کے خلاف یہ جیت ٹیم کی شاندار بیٹنگ اور مضبوط شراکت داری کا نتیجہ تھی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 251 رنز اسکور کیے۔ بھارتی بیٹنگ میں رچا گھوش 94 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، پرتیکا راول نے 37، سمرتی مندھانا نے 23، ہرلین دیول اور امنجوت کور نے 13، 13 جبکہ سنیہ رانا نے 33 رنز بنائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا