لاہور: سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا خصوصی وفد لاہور پہنچ گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ پر وفد کا پُرتپاک خیرمقدم کیا اور وفد سے ملاقات کی۔
مریم نواز نے خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔
وفد کی قیادت پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعاد آل سعود نے کی۔
وزیراعلیٰ نے سعودی سفیر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فراہم کردہ گھریلو سامان پر شکریہ بھی ادا کیا۔





