امریکا میں 8 پاکستانی گرفتار ہیں، دفتر خارجہ

0
327

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کابل انتظامیہ کے ساتھ تمام رابطوں میں سرفہرست ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں میں شہریوں کے تحفظ اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کی اولین ذمہ داری اپنی ریاست اور شہریوں کا تحفظ ہے۔

افغانستان کو اپنی سیکیورٹی واپس لینے اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ افغان وزیر خارجہ کے دورے کی تاریخیں طے ہونا باقی ہیں۔

امریکہ میں آصف مرچنٹ اور محمد پہلوان سمیت 8 پاکستانی مختلف جرائم میں زیر حراست ہیں۔ محمد پہلوان پر دہشت گردی کے الزامات ہیں، فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور سزا سنانے کے بعد وہ پاکستان میں اپنی سزا مکمل کریں گے۔

آصف مرچنٹ کا کیس بھی امریکی عدالت میں زیر سماعت ہے اور ان کے سفری دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا