امریکی عدالت نے بغیر لائسنس بیوٹیشن لیبی ایڈمے کو مشہور اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔
اداکارہ 24 مارچ کو جوان اور خوبصورت نظر آنے کے لیے سلیکون انجیکشن لگوانے گئیں، جس کے فوراً بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور ایمبولزم کی پیچیدگی نے موت کا سبب بنی۔
بیوٹیشن کے پاس انجیکشن لگانے کا کوئی طبی لائسنس نہیں تھا، اور انہیں 2019 میں بھی اسی نوعیت کے مقدمے میں سزا مل چکی ہے۔
اس کیس میں حتمی سزا 5 نومبر کو سنائی جائے گی۔






