لیاری گینگ وار کے سرغنہ کو ایران سے پکڑکر لایا جائیگا، وزیر داخلہ سندھ

0
217

کراچی میں بھتہ خوری کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی ایران میں ہیں، سندھ حکومت انہیں واپس لا کر عدالت میں پیش کرے گی۔وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہر میں بھتہ خوری کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے، گزشتہ روز 4 بھتہ خور ہلاک اور 3 زخمی گرفتار ہوئے۔

عبدالصمد کاٹھیاواڑی ایران سے کارروائی کر رہا ہے، اور وفاقی وزارت داخلہ کو ریڈ وارنٹ کے لیے خط بھیجا جا چکا ہے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ منشیات اور آرگنائزڈ کرائم کے 80 فیصد ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور اغوا برائے تاوان کے کیسز کم ہوئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ پولیس نے 20 سے زائد بھتہ خور گرفتار کیے، 5 ہلاک اور 4 زخمی کیے، اور سرغنہ جلد قانون کے کٹہرے میں پیش ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا