سہیل آفریدی کی نامزدگی پارلیمانی فیصلے کے بغیر ہوئی، شیر افضل مروت

0
141

پشاور میں ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے نہیں کیا۔ پروگرام ٹونائٹ وِد ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، اس جماعت میں آج کا ہیرو کل کا زیرو بن جاتا ہے اور پارٹی کے اندر طاقت کا محور بنی گالا اور وہاں کا خاندان ہے۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ علیمہ خان اور خاندان کے دیگر افراد بیرسٹر گوہر کو پسند نہیں کرتے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کا مستقبل انہیں تاریک دکھائی دیتا ہے اور جماعت کو اب بہت سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی چھوٹی سی غلطی بھی ہوئی تو پوری پارٹی ڈوب سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے آنے والا وقت خوشگوار نہیں لگ رہا اور سہیل آفریدی کو سامنے لانے کا فیصلہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے نہیں کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا