حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ شائع کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

0
284

حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک رپورٹ شائع کرنے کے لیے اضافی مہلت طلب کرلی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری سے پہلے چار اہم معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے اور گورننس رپورٹ کے نکات بھی ان مذاکرات میں شامل ہیں۔ حکومت نے رپورٹ کی اشاعت مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق صوبوں نے سیلاب سے زرعی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ایگریکلچر انکم ٹیکس کے نفاذ کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ زرعی آمدن پر فوری ٹیکس لگانے پر صوبے آمادہ نہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کے لیے اوپن مارکیٹ یا نجی شعبے سے خریداری کا میکنزم تیار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشی ٹیم نے اسٹرکچرل بینچ مارکس میں نرمی کی درخواست بھی کی ہے تاکہ اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا