عمران خان اور پی ٹی آئی دہشت گردوں کے سہولت کار رہے ہیں:عطا اللہ تارڑ

0
220

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ایسے عناصر کی پشت پناہی کی جو ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے قربانیاں دیں، لیکن کچھ عناصر خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو شہدا کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی سروکار نہیں، ان کی توجہ صرف صوبے میں تقسیم اور انتشار پیدا کرنے پر رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت نے بین الاقوامی سطح پر بھی دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی اور ہر فورم پر ان کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بچوں سمیت عظیم قربانیاں دی ہیں۔ اے پی ایس پشاور اور خضدار جیسے سانحات نے پوری قوم کے دل پر زخم چھوڑے، لیکن قوم نے حوصلے سے مقابلہ کیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام، افواجِ پاکستان، سویلینز، ڈاکٹرز، انجینئرز اور معاشرے کے تمام طبقات کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کو شکست دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی تقریباً ختم ہوئی، بازار آباد ہوئے اور کھیلوں کے میدان دوبارہ روشن ہوئے۔

مزید کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہر روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے، پریڈ لائن مسجد دھماکے سمیت کئی سانحات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنۃ الخوارج کا نہ دین سے تعلق ہے نہ اسلام سے، مساجد اور معصوم افراد پر حملہ کسی حال میں جائز نہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایک شخص جیل میں بیٹھا لاشوں پر سیاست چمکانے کا خواہاں ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں بھی “پاکستان کھپے” کا نعرہ بلند کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا