ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی کارروائیوں کے دوران سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور کئی اہلکار لاپتہ ہیں۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ مذہبی جماعت لاہور میں پرتشدد احتجاج کر رہی ہے اور تھانوں پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔
فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس اپنا کام جاری رکھے گی اور اس احتجاج کا غزہ معاملے سے کوئی تعلق یا جواز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے دوران ایسے پرتشدد گروہ سامنے آتے ہیں، لیکن کسی بھی موقع پر مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے گئے۔






